شاہ لطیف پولیس کا کامیاب آپریشن: مضر صحت مصالحہ تیار کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

کراچی — شاہ لطیف پولیس نے پیر سرھندی گوٹھ نزد ٹی سی ایف اسکول میں قائم ایک گودام پر چھاپہ مار کر مضر صحت مصالحہ تیار کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سعید غنی کا یومِ یکجہتی کشمیر پر عزمِ حمایت کا اعادہ: کشمیری عوام کی آزادی تک ساتھ رہیں گے

گرفتار ملزمان میں محمد ساجد، عمر فاروق، رضوان، محمد یعقوب اور محمد داؤد شامل ہیں۔ پولیس نے موقع سے 08 کٹے گرم مصالحہ، 28 آدھے بھرے گیلا مصالحہ ڈرم، 05 خالی ڈرم اور پیکنگ میٹریل قبضے میں لے لیا۔ مزید برآں، سپلائی کے لیے استعمال ہونے والا ٹرک نمبر 3583-JZ بھی تحویل میں لیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیا کہ مضر صحت اور خراب مصالحہ دوبارہ تیار کر کے نئی پیکنگ میں مارکیٹوں اور مختلف بازاروں میں فروخت کیا جاتا تھا۔

شاہ لطیف پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 228/2026 درج کر کے مزید قانونی اور تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے۔

WhatsApp Image 2026 02 05 at 6.02.06 PM WhatsApp Image 2026 02 05 at 6.02.07 PM 1 WhatsApp Image 2026 02 05 at 6.02.07 PM 2 WhatsApp Image 2026 02 05 at 6.02.08 PM

67 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!