بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی پروجیکٹ کی ڈسٹری بیوشن بکس چوری، کیمرے غیر محفوظ

کراچی: صدر مملکت کی رہائش گاہ بلاول ہاؤس کے قریب ایک بڑی واردات میں سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں کے لیے نصب ڈسٹری بیوشن بکس (DB Box) چوری کر لیے گئے، جس کے بعد کیمروں کی حفاظت شدید خطرے میں آ گئی۔

ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس کا اہم اجلاس، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کومبنگ آپریشنز تیز کرنے کی ہدایت

ڈی جی سیف سٹی آصف اعجاز شیخ نے تصدیق کی کہ چوری کے بعد کیمرے بند ہوگئے اور انہیں محفوظ کرنے کے لیے کھمبوں سے اتارا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹری بیوشن بکس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان موجود تھا۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد سیف سٹی اور ای چالان کے کیمرے بھی غیر محفوظ ہو گئے، جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس کو کیمروں کی حفاظت کے لیے پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں زونل ڈی آئی جیز کے ساتھ بھی میٹنگ کی گئی تھی۔

ڈی جی سیف سٹی نے کہا کہ یہ واقعہ سیف سٹی پروجیکٹ کے تحفظ کے لیے تشویشناک ہے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!