ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس کا اہم اجلاس، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کومبنگ آپریشنز تیز کرنے کی ہدایت

کراچی: (کرائم ڈیسک) — ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور تفتیشی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی طلبہ و اساتذہ سے خصوصی نشست، قومی یکجہتی اور درست معلومات کی اہمیت پر زور

اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ہائی پروفائل مقدمات کی پیش رفت، سینٹرلائزڈ انویسٹی گیشن سینٹرز (CICs) کی کارکردگی، تفتیشی افسران کو درپیش مسائل، نیشنل خسرہ و روبیلا مہم کے دوران سیکیورٹی اقدامات اور نیشنل گیمز کے لیے کیے گئے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے افسران کو ہدایت دی کہ شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے، اور روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ آپریشنز کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، جبکہ تفتیشی نظام میں بہتری اور مقدمات کے جلد از جلد حل کو یقینی بنایا جائے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ پولیس فورس کا مقصد عوام کا اعتماد بحال رکھنا ہے، اور اس کے لیے شفاف اور مؤثر قانون نافذ کرنے کی حکمتِ عملی پر عمل جاری رکھا جائے گا۔

WhatsApp Image 2025 11 13 at 5.10.37 PM

68 / 100 SEO Score

2 thoughts on “ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس کا اہم اجلاس، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کومبنگ آپریشنز تیز کرنے کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!