محمود مولوی کی سینئر صحافیوں سے ملاقات، سیاسی درجہ حرارت کم کرنے پر اتفاق

کراچی: سینئر سیاستدان محمود مولوی نے سینئر صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ ظہرانے میں شرکت کی، جس کی میزبانی معروف صحافی سہیل وڑائچ نے کی۔

امریکا اور بھارت کے درمیان 10 سالہ دفاعی فریم ورک معاہدے پر دستخط

تقریب میں مجیب الرحمان شامی، اجمل جامی، فواد چوہدری اور عمران اسماعیل سمیت متعدد سیاسی و صحافتی شخصیات شریک ہوئیں۔

ملاقات کے دوران پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اتفاق کیا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مفاہمتی رویہ اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس موقع پر محمود مولوی نے کہا کہ "محاذ آرائی کی بجائے مفاہمت کی پالیسی اپنائی جائے، کیونکہ اتحاد ہی تقسیم پر غالب آنے کا واحد راستہ ہے۔”

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی استحکام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “محمود مولوی کی سینئر صحافیوں سے ملاقات، سیاسی درجہ حرارت کم کرنے پر اتفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!