امریکا: مینے کے شہر بینگور میں نجی طیارہ ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار، تحقیقات جاری

امریکا کی ریاست مینے (Maine) کے شہر بینگور میں ایک نجی طیارہ ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں 8 افراد سوار تھے، تاہم تاحال مسافروں کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
آزاد کشمیر و شمالی علاقوں میں شدید برف باری، وادی لیپا کا زمینی رابطہ منقطع، پاک فوج کا کامیاب ہیلی ریسکیو آپریشن

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ شدید برفانی طوفان کے دوران پیش آیا، جس کے باعث حدِ نگاہ کم اور موسم انتہائی خراب تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی حتمی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مقامی حکام اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے، جبکہ حادثے کے بعد قریبی علاقے کو بھی حفاظتی طور پر گھیرے میں لے لیا گیا۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “امریکا: مینے کے شہر بینگور میں نجی طیارہ ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار، تحقیقات جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!