کراچی میں سردی کی شدت برقرار، رواں ہفتے موسم سرد رہنے کا امکان

کراچی میں سردی کی شدت بدستور برقرار ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں رواں ہفتے بھی موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق کل اور پرسوں شہر میں ہوا کی رفتار 45 کلو میٹر فی گھنٹہ تک محسوس کی گئی، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔
بنوں میں دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک، رابطہ پل بھی تباہ

پی ایم ڈی ڈائریکٹر نے بتایا کہ کراچی میں فروری کے دوران درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے، تاہم اسی مہینے دو سے تین مغربی ہواؤں کے سلسلے ملک کے مختلف حصوں کو متاثر کر سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے فی الحال بارش کا کوئی سسٹم نظر نہیں آ رہا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت میں واضح فرق ریکارڈ کیا گیا۔ جناح ٹرمینل اور اطراف کے علاقے شہر کے سرد ترین مقامات رہے، جہاں کم سے کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ ماڑی پور میں کم سے کم درجہ حرارت 14.0 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شاہراہِ فیصل پر کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ، گلستانِ جوہر میں 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ بن قاسم میں کم سے کم درجہ حرارت 12.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں سردی کی شدت برقرار، رواں ہفتے موسم سرد رہنے کا امکان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!