حیدرآباد میں ون ونڈو فیسیلیٹیشن سینٹر کا قیام، تعمیراتی خدمات مزید شفاف اور سہل بنانے کی جانب اہم پیش رفت

کراچی (31 اکتوبر) — پاکستان پیپلز پارٹی، حکومتِ سندھ اور صوبائی وزیرِ بلدیات ناصر حسین شاہ کے وژن کے مطابق حیدرآباد ریجن میں ون ونڈو فیسیلیٹیشن سینٹر کا قیام ایک اہم سنگِ میل قرار دیا گیا ہے۔

امریکا اور بھارت کے درمیان 10 سالہ دفاعی فریم ورک معاہدے پر دستخط

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) مزمل حسین ہالیپوٹو نے سینٹر کے افتتاح کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے حیدرآباد ریجنل آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر اور متعلقہ محکموں کے افسران نے جاری انتظامات پر انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی جی ایس بی سی اے نے ہدایت دی کہ ون ونڈو فیسیلیٹیشن سینٹر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے تاکہ شہریوں کو تعمیراتی اجازت ناموں اور دیگر خدمات ایک ہی چھت کے نیچے شفاف، تیز اور آسان طریقے سے فراہم کی جا سکیں۔

مزمل حسین ہالیپوٹو نے کہا کہ ایس بی سی اے عوامی خدمت کے جذبے سے کام کر رہی ہے، اور ون ونڈو نظام کے تحت عوامی شکایات کے فوری ازالے، کاغذی کارروائی میں کمی، اور تعمیراتی عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ افتتاح سے قبل تمام سہولیات، کمپیوٹرائزڈ نظام اور عملے کی تربیت کے انتظامات مکمل کیے جائیں تاکہ سینٹر کے فعال ہوتے ہی شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔

63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!