بنوں میں دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک، رابطہ پل بھی تباہ

بنوں کے علاقے ڈومیل چشمی روڈ پر دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کر دیا۔ ڈی آئی جی کے مطابق پولیس کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے، جبکہ دیگر دہشتگرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کا شہدادپور پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ، جدید سہولیات کا افتتاح

پولیس حکام کے مطابق حملے کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کو گرفتار کیا جا سکے۔ واقعے میں پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا تاہم اہلکار محفوظ رہے۔

دوسری جانب بنوں کے علاقے میریان میں نامعلوم افراد نے رابطہ پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ ذرائع کے مطابق بارودی مواد پل کے نیچے نصب کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں پل مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور علاقے میں آمدورفت معطل ہو گئی۔

سیکیورٹی فورسز نے دونوں واقعات کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی ہے جبکہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے ایسے واقعات کے ذمہ دار عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “بنوں میں دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک، رابطہ پل بھی تباہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!