آزاد کشمیر و شمالی علاقوں میں شدید برف باری، وادی لیپا کا زمینی رابطہ منقطع، پاک فوج کا کامیاب ہیلی ریسکیو آپریشن

آزاد کشمیر کی وادی نیلم اور دیگر بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔ شدید برف باری کے نتیجے میں وادی لیپا کا ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، تاہم پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کامیاب ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن انجام دیا۔
کراچی میں سردی کی شدت برقرار، رواں ہفتے موسم سرد رہنے کا امکان

ذرائع کے مطابق طبی پیچیدگی کا شکار ایک مریضہ کو فوری اور محفوظ انداز میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے راولپنڈی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے مزید علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ادھر استور ویلی روڈ گزشتہ چار روز سے بند ہے، جس کے باعث آمد و رفت معطل ہے۔ اسی طرح پاراچنار میں شدید سردی کی لہر کے باعث رابطہ سڑکیں بند اور بجلی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب شدید برف باری کے باعث وادی تیراہ میں بھی حالاتِ زندگی انتہائی متاثر ہیں، جہاں پاک فوج کی جانب سے ریلیف سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں اور متاثرہ آبادی کو امدادی سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق موسم بہتر ہونے تک امدادی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “آزاد کشمیر و شمالی علاقوں میں شدید برف باری، وادی لیپا کا زمینی رابطہ منقطع، پاک فوج کا کامیاب ہیلی ریسکیو آپریشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!