تنظیماتِ اہلِسنت پاکستان کا ہنگامی اجلاس، حکومت سے علما کی رہائی اور مساجد و مدارس کھولنے کا مطالبہ

کراچی/لاہور/اسلام آباد/ملتان/کشمیر (اسٹاف رپورٹر) — تنظیماتِ اہلِسنت پاکستان کے زیرِ اہتمام اہلِسنت جماعتوں، خانقاہوں، وفاقوں اور دینی اداروں کی مشترکہ مجلسِ شوریٰ کا ہنگامی اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔

ٹی ایل پی کے سابق رکن سندھ اسمبلی یونس سومرو کی پیپلز پارٹی میں شمولیت، لیاری میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی: سعید غنی

اجلاس کی صدارت و میزبانی سید حامد سعید کاظمی، ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر الوری، پیر میاں عبدالخالق القادری، اور پیر زادہ محمد امین قادری نے کی۔

اجلاس میں ملک بھر سے اہلسنت قیادت، سجادہ نشین، علما، مشائخ اور مذہبی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی، جن میں انجینئر ثروت اعجاز قادری، پیر جلیل احمد شرقپوری، قاری زوار بہادر، خرم نواز گنڈا پور، پیر خالد سلطان قادری، پیر منور حسین جماعتی، مفتی غلام اصغر صدیقی، پیر معصوم نقوی اور دیگر شامل تھے۔

اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت نے اہلِسنت نمائندوں سے مذاکرات کے دوران مساجد و مدارس کھولنے اور علما کی رہائی کا وعدہ پورا نہیں کیا بلکہ مزید مساجد بند کی جا رہی ہیں اور علمائے کرام کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

اعلامیے میں پنجاب حکومت کے اقدامات کو پورے اہلِسنت طبقے کے خلاف کارروائی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ "مساجد و مدارس فوری طور پر کھولے جائیں، بے گناہ کارکنان کو رہا کیا جائے، اور سانحہ مریدکے کی عدالتی تحقیقات کروائی جائیں۔”

اجلاس میں تحریکِ لبیک پاکستان پر پابندی کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے کہا گیا کہ "سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرکے اس پابندی کے قانونی جواز کو ثابت کرے۔”

مزید کہا گیا کہ سانحہ مریدکے کے شہداء کی لاشیں ورثاء کے حوالے کی جائیں، زخمیوں کا علاج کرایا جائے اور قادیانی سازش کے امکانات پر انکوائری کی جائے۔

اعلامیہ میں مینارٹی ایکٹ 2025ء اور نیشنل کمیشن فار مینارٹیز کو قانونِ ناموسِ رسالت ﷺ اور ختمِ نبوت ﷺ کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا گیا۔

اجلاس میں اسرائیلی جارحیت، طالبان کی دراندازی اور بھارت میں بریلی شریف آپریشن کے دوران مفتی توقیر رضا خان قادری کی گرفتاری کی بھی شدید مذمت کی گئی۔

مجلسِ شوریٰ نے اعلان کیا کہ 25 جنوری 2026ء کو مینارِ پاکستان لاہور میں ملک گیر سنی کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس میں اہلسنت کے حقوق کے تحفظ کے لیے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “تنظیماتِ اہلِسنت پاکستان کا ہنگامی اجلاس، حکومت سے علما کی رہائی اور مساجد و مدارس کھولنے کا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!