یومِ سیاہ کشمیر پر ضلع وسطی میں ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم کی قیادت میں ریلی، کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم کی زیرِ قیادت کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ٹی ایل پی کے سابق رکن سندھ اسمبلی یونس سومرو کی پیپلز پارٹی میں شمولیت، لیاری میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی: سعید غنی

ریلی میں فوکل پرسن ظہیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد حمیر احمد، ٹی ایم سی نارتھ ناظم آباد، ضلعی انتظامیہ، ٹاؤن افسران، ملازمین اور عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔

ریلی کا آغاز ڈپٹی کمشنر آفس ضلع وسطی سے ہوا جو سخی حسن مین روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے پاکستانی و کشمیری پرچم لہرائے اور بھارتی مظالم کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔

ریلی کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی حفاظتی انتظامات کے ساتھ موجود رہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم نے کہا کہ "ہم بھارتی افواج کے غیر قانونی قبضے اور ظلم و جبر کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ کشمیری عوام اپنی آزادی اور حقِ خودارادیت کے لیے طویل جدوجہد کر رہے ہیں جسے دبایا نہیں جا سکتا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے حق میں آواز بلند کی ہے اور عالمی سطح پر بھی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتا رہا ہے۔ پاکستانی قوم ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ ہے اور ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

آخر میں کشمیر کی آزادی اور خطے میں امن و امان کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

WhatsApp Image 2025 10 27 at 4.45.37 PM WhatsApp Image 2025 10 27 at 4.45.38 PM WhatsApp Image 2025 10 27 at 4.45.38 PM 1

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!