کراچی (رپورٹ) — کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈیجیٹل بل بورڈز (ایس ایم ڈیز) پر غیر اخلاقی ویڈیو چلانے کے واقعے میں پولیس نے ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کے مطابق ملزم کو بھنگوریہ گوٹھ سے گرفتار کیا گیا۔
پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں یکجہتی کشمیر ریلیاں، مرکزی ریلی کراچی پریس کلب پر اختتام پذیر
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بیان دیا کہ مذکورہ کمپنی کے شہر میں 10 پولز اور 20 ایس ایم ڈیز نصب ہیں، جبکہ کمپنی کی جانب سے بھیجی گئی ویڈیوز اس کے موبائل فون میں محفوظ تھیں۔ ملزم کا کہنا ہے کہ موبائل فون میں موجود غیر اخلاقی ویڈیو غلطی سے ایس ایم ڈیز پر چل گئی۔
ڈی آئی جی ساوتھ کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا یہ عمل غفلت کا نتیجہ تھا یا کسی منظم کارروائی کا حصہ۔ پولیس دیگر ذمہ داران کے کردار کا بھی تعین کر رہی ہے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔