پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں یکجہتی کشمیر ریلیاں، مرکزی ریلی کراچی پریس کلب پر اختتام پذیر

کراچی (رپورٹ) — سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی ہدایت پر ملک بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں۔ کراچی میں مرکزی یکجہتی کشمیر ریلی مرکز اہلِ سنت سے شروع ہو کر کراچی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد آفتاب قادری اور محمد مبین قادری نے کی، جبکہ بڑی تعداد میں کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی۔

یوم یکجہتی کشمیر: پاکستان بھر میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

ریلی کے دوران شرکاء نے “کشمیر بنے گا پاکستان”، “کشمیریوں کو دلا کر رہیں گے آزادی” جیسے فلک شگاف نعرے لگائے اور کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔

کراچی پریس کلب پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما محمد آفتاب قادری نے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر ظلم کے خلاف ڈٹ جانے اور مظلوم کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور بھارتی مظالم کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ کشمیریوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم کھلی دہشتگردی ہیں، جنہیں عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور پاکستان کو عالمی قوانین کے تحت روکنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام خوف اور جبر کے ماحول میں بھی آزادی کے لیے پرعزم ہیں اور 79 سال گزرنے کے باوجود انہیں حقِ خودارادیت نہ ملنا عالمی انصاف پر سوالیہ نشان ہے۔ اقوامِ متحدہ کو چاہیے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسئلے کے فوری اور منصفانہ حل کے لیے مؤثر اور غیر جانبدار کردار ادا کرے۔

محمد آفتاب قادری نے کہا کہ کشمیری عوام نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور کشمیر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیری ماؤں، بہنوں، بھائیوں اور بچوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو آزادی کی جدوجہد میں ثابت قدم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دلانے کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

ریلی میں پاکستان سنی تحریک کراچی رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد فرحان قادری، محمد عارف منصوری، عالم قادری، شہزاد آرائیں، بلال رضا بھٹی، محمد عامر قادری، عمران سعیدی، علماء بورڈ کے علامہ حامد قادری سمیت دیگر رہنما اور کارکنان بھی موجود تھے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں یکجہتی کشمیر ریلیاں، مرکزی ریلی کراچی پریس کلب پر اختتام پذیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!