دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی کے متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر اچانک بجلی کا بریک ڈاؤن پیش آنے کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے سیکنڈ فیز کی بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، جس کے نتیجے میں شہر کو پانی فراہم کرنے والی دو اہم لائنیں متاثر ہوئیں۔

ڈیفنس میں بل بورڈز پر غیر اخلاقی ویڈیو چلانے والا ملزم گرفتار

چیف کمیونیکیشن آفیسر واٹر کارپوریشن کے مطابق شام 6 بج کر 30 منٹ پر سیکنڈ فیز میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، جس سے لائن نمبر 5 ایم ایس اور لائن نمبر 2 پی آر سی سی متاثر ہوئیں۔ اطلاع ملتے ہی واٹر کارپوریشن کے افسران اور تکنیکی عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

سی ای او واٹر کارپوریشن نے متاثرہ لائنوں کی فوری مرمت اور بحالی کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت دی کہ ڈی واٹرنگ کے عمل کے مکمل ہوتے ہی بحالی کا کام بلا تاخیر شروع کیا جائے تاکہ پانی کی فراہمی جلد از جلد معمول پر لائی جا سکے۔

واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی کی بندش کے باعث لانڈھی، کورنگی، ملیر، شاہ فیصل، گلشن، جناح، چنیسر، صدر، لیاری اور کلفٹن کے علاقوں میں پانی کی فراہمی عارضی طور پر متاثر رہی۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کی ٹیم نے شام 7 بج کر 30 منٹ پر دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال کر دی، جس کے بعد پانی کی فراہمی بتدریج بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی کے متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!