ٹی ایل پی کے سابق رکن سندھ اسمبلی یونس سومرو کی پیپلز پارٹی میں شمولیت، لیاری میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی: سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی سعید غنی نے کہا ہے کہ اس وقت کراچی سمیت پورے سندھ اور پاکستان میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائمز میں ملوث دو عادی ملزمان گرفتار

انہوں نے یہ بات پیر کے روز اپنے دفتر میں ٹی ایل پی کے سابق رکن سندھ اسمبلی یونس سومرو کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کہی۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ یونس سومرو کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے لیاری میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سید وقار مہدی، ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر جاوید ناگوری، سینئر نائب صدر حاجی مجید، جنرل سیکرٹری تیمور سیال اور یونس سومرو کے بھائی کریم سومرو بھی موجود تھے۔

یونس سومرو نے ملاقات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور دیگر قیادت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

سید وقار مہدی نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے سینکڑوں عہدیداران اور کارکنان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، جو پارٹی قیادت پر ان کے اعتماد اور عوامی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

60 / 100 SEO Score

2 thoughts on “ٹی ایل پی کے سابق رکن سندھ اسمبلی یونس سومرو کی پیپلز پارٹی میں شمولیت، لیاری میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی: سعید غنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!