نیپرا کا فیصلہ کراچی کے صارفین کے مفاد میں ہے، پاور ڈویژن کا وضاحتی بیان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف کے ریویو فیصلے پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کراچی کے صارفین کے خلاف نہیں بلکہ ان کے مفاد میں کیا گیا ہے۔

تنظیماتِ اہلِسنت پاکستان کا ہنگامی اجلاس، حکومت سے علما کی رہائی اور مساجد و مدارس کھولنے کا مطالبہ

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق نیپرا کا ریویو فیصلہ انتظامی اصلاحات سے متعلق ہے، بعض حلقے اس فیصلے کے حوالے سے گمراہ کن تاثر پھیلا رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ کے الیکٹرک کو اپنی کارکردگی سرکاری اداروں سے بہتر بنانے کی ضرورت ہے، جب کہ آئیسکو، فیسکو اور گیپکو جیسے ادارے ریکوری اور سروس کے لحاظ سے آگے ہیں۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ کے الیکٹرک نیشنل گرڈ سے دو ہزار میگاواٹ سستی بجلی حاصل کر رہی ہے، جس سے صارفین کے فی یونٹ نرخ قومی سطح پر یکساں رہیں گے۔ اخراجات میں کمی صارفین کے لیے مثبت اقدام ثابت ہوگی۔

مزید کہا گیا کہ کراچی کے صارفین کو سبسڈی بدستور ملتی رہے گی، تاہم سبسڈی کو کے الیکٹرک کے منافع کا حصہ بننے سے روک دیا گیا ہے۔ اب صرف تصدیق شدہ واجبات ہی بلوں میں شامل کیے جا سکیں گے۔

ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کے منافع کو ڈالر کے بجائے روپے سے منسلک کیا گیا ہے، اور منافع کی شرح 24 سے 30 فیصد تک کم کر دی گئی ہے۔ آزاد کنسلٹنٹ کی رپورٹ میں کے الیکٹرک کے نقصانات کا انکشاف ہوا جس کے بعد نیپرا نے نقصانات کی شرح کم کرکے عوامی مفاد کا تحفظ کیا۔

مزید کہا گیا کہ بند پاور پلانٹس کے اخراجات صارفین سے وصول نہیں کیے جائیں گے، جب کہ نیپرا کا ریویو ریگولیٹری نظام کی مضبوطی کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ کے الیکٹرک اور سرکاری ڈسکوز میں توازن پیدا کرے گا، ٹیکس دہندگان پر بوجھ کم ہوگا، نیشنل گرڈ سے سستی بجلی ملنے سے فیول اخراجات میں کمی آئے گی، اور کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خدشات موجود نہیں ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “نیپرا کا فیصلہ کراچی کے صارفین کے مفاد میں ہے، پاور ڈویژن کا وضاحتی بیان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!