شکارپور میں 71 خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے، کروڑوں روپے انعام یافتہ سرغنے بھی شامل

شکارپور: سندھ میں ڈاکوؤں کی جانب سے گرفتاری دینے کی تقریب شکارپور میں منعقد ہوئی، جس میں 71 خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار پھینک کر پولیس کے سامنے گرفتاری پیش کردی۔

گھوٹکی میں نارکوٹکس کنٹرول ونگ کی بڑی کارروائی، پی ایس او ٹینکر سے اسلحہ، گولہ بارود اور چرس برآمد

ترجمان کے مطابق گرفتاری دینے والوں میں سر کی قیمت والے 9 پولیس اہلکاروں کے قتل، 6 شہریوں کے قتل اور اغوا برائے تاوان، ہائی وے ڈکیتی سمیت متعدد سنگین جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اغوا برائے تاوان کے 6، ہائی وے ڈکیتی کے 5، پولیس مقابلوں اور دیگر مقدمات میں ملوث 26 ڈاکوؤں نے بھی خود کو قانون کے حوالے کردیا۔

اہم ملزمان میں 60 لاکھ روپے انعام یافتہ سکھیو تیغانی، 60 لاکھ کا سونارو تیغانی، 30 لاکھ کا گلزار تیغانی اور 30 لاکھ روپے انعام یافتہ ملا تیغانی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 30 لاکھ روپے سر کی قیمت والا نثار سبزوئی، 20 لاکھ انعام یافتہ لاڈو تیغانی، 20 لاکھ انعام یافتہ جمعو تیغانی، 15 لاکھ روپے انعام یافتہ نور الدین تیغانی اور 30 لاکھ روپے سر کی قیمت والا غلام حسین ٹمو بھی ہتھیار ڈالنے والوں میں شامل ہیں۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “شکارپور میں 71 خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے، کروڑوں روپے انعام یافتہ سرغنے بھی شامل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!