کراچی: وزیرِ جیل خانہ جات علی حسن زرداری کی خصوصی ہدایات پر خواتین جیل کراچی میں بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد خواتین قیدیوں اور اسٹاف کو کینسر سے بچاؤ، احتیاطی تدابیر اور علاج سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔
شکارپور میں 71 خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے، کروڑوں روپے انعام یافتہ سرغنے بھی شامل
سیمینار کا اہتمام ہِمّل فارماسیوٹیکلز پرائیویٹ لمیٹڈ کے تعاون سے کیا گیا، جہاں ماہرینِ صحت نے خواتین قیدیوں کو بیماری کی ابتدائی علامات، بروقت تشخیص اور علاج کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
ڈی آئی جی شیبہ شاہ نے کہا کہ وزیر علی حسن زرداری کی قیادت میں محکمہ جیل خانہ جات میں اصلاحی اور فلاحی اقدامات مسلسل جاری ہیں، جبکہ آئی جی فدا حسین مستوئی کی نگرانی میں قیدیوں کی صحت، تعلیم اور بحالی کے پروگرام تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
شرکاء نے اس اقدام کو قیدی خواتین کی صحت کے شعور اور خوداعتمادی میں اضافہ کرنے والا مثبت قدم قرار دیا۔
محکمہ جیل خانہ جات سندھ کی جانب سے کہا گیا کہ یہ اقدام قیدیوں کی فلاح و بہبود اور انسانی ہمدردی پر مبنی اصلاحی وژن کا تسلسل ہے۔

