گھوٹکی: نارکوٹکس کنٹرول ونگ سندھ نے ڈسٹرکٹ گھوٹکی میں کارروائی کرتے ہوئے پی ایس او آئل ٹینکر سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور منشیات برآمد کرلی۔
کراچی ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، 83 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد
ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران دو ایس ایم جی رائفلز، چھ میگزین، 3000 سے زائد راؤنڈز اور 47 کلوگرام چرس ضبط کی گئی۔
ذرائع کے مطابق یہ سامان غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال کے لیے اندرونِ سندھ منتقل کیا جا رہا تھا۔
نارکوٹکس کنٹرول حکام نے ٹینکر اور برآمد شدہ سامان کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
