سول سروس اکیڈمی کے زیرِ تربیت افسران کا ایس بی سی اے ہیڈ آفس کا دورہ، ڈی جی مزمل حسین ہالیپوٹو کی جانب سے تفصیلی بریفنگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سول سروس اکیڈمی کے 16ویں اسپیشل ٹریننگ پروگرام (ایس ٹی پی) کے زیرِ تربیت افسران کے وفد نے اپنے اسٹڈی ٹور کے دوران سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے مزمل حسین ہالیپوٹو سے ملاقات کی۔

سائٹ سپر ہائی وے میں پولیس کا مؤثر کومبنگ آپریشن، 2 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

ڈی جی ایس بی سی اے نے وفد کو اتھارٹی کی تاریخ، تنظیمی ڈھانچے اور بنیادی ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی 2011 میں کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (کے بی سی اے) سے ترقی پا کر وجود میں آئی۔ یہ ادارہ سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979 کے تحت تعمیرات، منصوبہ بندی، تعمیراتی معیار اور غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کارروائیوں کو ریگولیٹ کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اتھارٹی کے اہم فرائض میں تعمیرات اور انہدام کی اجازت ناموں کا اجرا، بلڈنگ پلانز کی منظوری، آکیوپینسی سرٹیفیکیٹس کا اجراء اور آرکیٹیکٹس، انجینئرز و بلڈرز کی لائسنسنگ شامل ہیں۔ ڈی جی کے مطابق 2020 سے اب تک کراچی میں 7 ہزار سے زائد غیر قانونی تعمیرات کو منہدم یا سربمہر کیا جا چکا ہے۔

ڈیجیٹل اصلاحات پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈی جی نے کہا کہ سنگل ونڈو فسیلٹی ورلڈ بینک کے تعاون سے قائم کی گئی ہے، جس کے ذریعے رہائشی منصوبوں کے نقشوں کی آن لائن منظوری صرف 15 دن میں ممکن ہو گئی ہے۔ اسی طرح پبلک سیل پروجیکٹس کے لیے ون ونڈو سیل کے قیام سے منظوری کے عمل میں شفافیت اور تیزی آئی ہے۔

ڈی جی ایس بی سی اے نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے اسمارٹ کمپلینٹ ریڈریسل سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے عوام ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے اپنی شکایات درج اور ٹریک کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطرناک و تاریخی عمارتوں کے سروے، مجوزہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ایکٹ 2025 اور ادارے کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے اقدامات کا مقصد شفافیت، بہتر انتظام اور پائیدار شہری ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

دورے کے اختتام پر زیرِ تربیت افسران نے ایس بی سی اے کی کارکردگی، اصلاحات اور شفاف نظامِ تعمیرات کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

WhatsApp Image 2025 10 15 at 7.42.14 PM 1 WhatsApp Image 2025 10 15 at 7.42.14 PM 2

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!