کراچی (اسٹاف رپورٹر) تھانہ سائٹ سپر ہائی وے کے مختلف علاقوں میں رات گئے ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی جانب سے مؤثر کومبنگ اور سرچ آپریشن کیا گیا۔
ایف آئی اے کراچی کی بڑی کارروائی، لاکھوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد — ایک ملزم گرفتار
ترجمان پولیس کے مطابق کارروائی کا مقصد جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانا تھا۔
آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے گھروں، دکانوں اور ہوٹلوں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی، جبکہ بائیو میٹرک تلاش ڈیوائسز کے ذریعے متعدد مشتبہ افراد کی شناخت و تصدیق بھی کی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران 26 گھروں، ہوٹلوں اور دکانوں کی تلاشی لی گئی اور 2 غیر قانونی طور پر مقیم افغانی باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔
آپریشن میں ایس ایچ اوز، افسران و جوان، انٹیلیجنس اسٹاف، تلاش ڈیوائس آپریٹرز اور لیڈیز پولیس نے بھرپور حصہ لیا اور اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیے۔