صدر آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات — اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 3 کارروائیوں میں 7 منشیات فروش گرفتار، 1 کروڑ 31 لاکھ روپے مالیت کی چرس برآمد

ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے صدر آصف علی زرداری کو افغان طالبان حکومت کے اشتعال انگیز اقدامات اور سرحدی کشیدگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ افغان سرحد پر ہونے والے حملوں کا مؤثر اور بروقت جواب دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، تیاری اور چوکسی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔

صدر مملکت نے اس موقع پر پاک فوج کی قربانیوں اور ملک کے دفاع میں کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “صدر آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات — اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!