کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایس بی سی اے کی مہم میں ریکارڈ 1450 کارروائیاں، مہم مزید تیز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور مہم کے دوران جنوری تا اکتوبر 2025ء کے دوران ریکارڈ 1450 سے زائد کارروائیاں کی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے مزمّل حسین ہالیپوٹو نے اعلان کیا ہے کہ اس مہم میں مزید تیزی لائی جائے گی اور غیر قانونی تعمیرات کے مکمل خاتمے تک زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

ڈی جی ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں کی جانے والی لاتعداد انہدامی کارروائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ عوام غیر قانونی تعمیرات کے انجام سے بخوبی آگاہ ہیں، اس کے باوجود سرمایہ کاری کرنے والے اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ڈیمالیشن سیکشن ریحان خان کی سربراہی میں ڈیمالیشن اسکواڈ نے گزشتہ دنوں مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی تعمیرات کو منہدم اور سربمہر کیا، جن میں گلشن اقبال، نارتھ کراچی، ناظم آباد، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا اور لیاری کے پلاٹس پر غیر قانونی دکانیں، اضافی منزلیں، شیٹرنگ اور تجاوزات شامل تھیں۔

ڈائریکٹر جنرل نے افسران کو ہدایت کی کہ غیر قانونی تعمیرات کو ابتدائی مراحل میں ہی روکنے کو یقینی بنایا جائے اور کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطرناک اور ناقابل رہائش قرار دی گئی عمارتوں کی سخت نگرانی بھی جاری رکھی جائے تاکہ عوامی جان و مال کو محفوظ رکھا جا سکے۔

انہدامی کارروائیوں کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایس بی سی اے پولیس فورس اور علاقائی پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی۔

70 / 100 SEO Score

2 thoughts on “کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایس بی سی اے کی مہم میں ریکارڈ 1450 کارروائیاں، مہم مزید تیز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!