کراچی میں بھتہ خوری کے بڑھتے واقعات؛ ایم کیو ایم کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — شہر قائد میں بھتہ خوری کے بڑھتے واقعات پر ایم کیو ایم پاکستان نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا۔

نیو کراچی پولیس کی کارروائی، دو موٹرسائیکل لفٹر گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحٰہ احمد خان نے خط میں نشاندہی کی کہ کراچی کے اہم تاجر اور صنعتکار، جو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، بھتہ خوری کے نوٹس موصول ہونے کی شکایات کر رہے ہیں۔ بعض واقعات میں نوٹس کے ساتھ گولیوں کے خول بھی بھیجے گئے، جس نے تاجروں اور عوام میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کردی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنے اراکین کو ہائی الرٹ سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کردی ہے اور فوری حفاظتی اقدامات پر زور دیا ہے۔ ایم کیو ایم نے متنبہ کیا کہ یہ جرائم نہ صرف انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہیں بلکہ کراچی کی اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کو بھی بری طرح متاثر کرسکتے ہیں۔

ایم کیو ایم نے کراچی سیف سٹی منصوبے پر پیش رفت نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسے شفاف انداز میں جلد مکمل کیا جائے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ بھتہ خوری کی وارداتوں کے سدباب کے لیے سندھ پولیس، رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں پر مشتمل ایک ہائی لیول ٹاسک فورس قائم کی جائے، تجارتی و صنعتی علاقوں میں گشت اور نگرانی بڑھائی جائے اور تاجروں کے لیے ہیلپ لائن کے ساتھ ایک فوری ردعمل دینے والا سیل بنایا جائے۔

ایم کیو ایم نے زور دیا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے تاکہ کسی بھی جرائم پیشہ گروہ کو رعایت نہ مل سکے۔ جماعت نے اس حوالے سے حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

57 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!