کراچی میں انسدادِ پولیو مہم 13 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک جاری، 27 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — شہر قائد میں انسدادِ پولیو کی مہم 13 اکتوبر سے شروع ہوگی جو 19 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اس حوالے سے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل کمشنرز، انسداد پولیو کوآرڈینیٹر سعود یعقوب، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایس بی سی اے کی مہم میں ریکارڈ 1450 کارروائیاں، مہم مزید تیز

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 27 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے 14 ہزار پولیو رضاکار ٹیمیں تعینات ہوں گی جبکہ بچوں کی قوتِ مدافعت بڑھانے کے لیے وٹامن اے کی خوراک بھی فراہم کی جائے گی۔

حکام کے مطابق اگست میں کیے گئے اینوائرمینٹل سروے میں تمام 12 مقامات سے پولیو وائرس کے مثبت نمونے سامنے آئے ہیں، جن میں ضلع شرقی، غربی، کورنگی، ملیر، وسطی، جنوبی اور کیماڑی کے علاقے شامل ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان علاقوں میں خصوصی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو قطرے پلائے جا سکیں۔

مزید بتایا گیا کہ انکار کرنے والے بچوں اور والدین کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے سب ڈویژنز میں ان بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کے ذمہ دار ہوں گے اور ہر ممکن اقدامات کرکے سو فیصد بچوں کا کور یقینی بنائیں۔

کمشنر کراچی نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے علما کرام، اساتذہ، تاجر رہنماؤں اور سماجی شخصیات سے بھی تعاون کی اپیل کی تاکہ کراچی سمیت پورا ملک جلد از جلد پولیو سے پاک ہوسکے۔

67 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!