کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس اور آل پاکستان بس ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں چیئرمین نثار حسین جعفری، صدر ملک شہزاد اعوان، یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ کے صدر چیف ملک شبر خان، غلام یاسین نیازی اور آل پاکستان بس ایسوسی ایشن کے صدر میاں سید جمشید شامل تھے۔
کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایس بی سی اے کی مہم میں ریکارڈ 1450 کارروائیاں، مہم مزید تیز
اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے مہمان وفد کو فیس لیس / ای-ٹکٹنگ سسٹم کے خصوصی کنٹرول روم کا دورہ کروایا۔ ٹرانسپورٹرز نے اس جدید اور شفاف نظام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام کراچی کی ٹریفک مینجمنٹ میں ایک انقلابی پیش رفت ہے۔
وفد نے ای-ٹکٹنگ نظام میں بہتری سے متعلق چند اہم تجاویز بھی پیش کیں جنہیں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے نہایت توجہ سے سنا اور ان پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ٹرانسپورٹرز نے ای-ٹکٹنگ نظام پر مکمل عمل درآمد اور ٹریفک پولیس سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کو شفاف، جدید اور سہولت پر مبنی نظام فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔
"آپ کے سفر میں ہمسفر – کراچی ٹریفک پولیس”
