اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں دریائے سندھ اور کابل کے بالائی علاقوں سمیت راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
سندھ موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترامیم؛ بھاری کمرشل گاڑیوں کے لیے نئی شرائط لاگو
این ڈی ایم اے کی تفصیلات کے مطابق:
-
کوٹری بیراج پر 4 لاکھ کیوسک کے بہاؤ کے ساتھ درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے، جو ستمبر کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
-
گڈو اور سکھر بیراج پر بہاؤ میں بتدریج کمی آرہی ہے اور صورتحال معمول کے مطابق ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے دریاؤں کی صورتحال بہتر ہونا شروع ہوگئی ہے۔ گیارہ مون سون اسپیل اور تاریخی ریلوں کے بعد پانی کی سطح معمول پر آرہی ہے، تاہم دریائے ستلج کے مختلف مقامات پر اب بھی درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال موجود ہے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق:
-
دریائے ستلج: گنڈا سنگھ والا پر 56 ہزار، سلیمانکی پر 81 ہزار کیوسک۔
-
دریائے چناب: مرالہ 37 ہزار، خانکی 35 ہزار، قادرآباد 17 ہزار کیوسک۔
-
دریائے راوی: جسڑ 6 ہزار، شاہدرہ 5 ہزار، بلوکی ہیڈ ورکس 25 ہزار اور ہیڈ سدھنائی 24 ہزار کیوسک۔
-
ہیڈ تریموں پر 28 ہزار اور پنجند پر 95 ہزار کیوسک پانی کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا۔
-
ڈیرہ غازی خان کی رود کوہیوں میں پانی کا بہاؤ ختم ہوگیا ہے۔
محکمہ بحالی کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔
