خیبرپختونخوا: پاک فوج کا ریسکیو و ریلیف آپریشن تیز، 17 لاشیں برآمد، مزید 3 افراد کی تلاش جاری

خیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن مزید تیز کر دیا ہے۔ آرمی انجینئر کور کی ٹیمیں شانگلہ اور بونیر میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

خیبرپختونخوا: بارشوں اور سیلاب سے 266 مقامات تباہ، 49 پل اور 238 سڑکیں متاثر

ترجمان کے مطابق، پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں مختلف متاثرہ مقامات پر لاشوں کی تلاش اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ بونیر کے علاقوں بشنوئی، بٹائی کلے، گوکند اور پیر بابا میں خصوصی آلات کے ساتھ آپریشن جاری ہے، جہاں راستے کھولنے کے ساتھ لاشوں کی تلاش بھی کی جارہی ہے۔

شانگلہ میں الواچ اور چکیسر کو ملانے والی سڑک کی بحالی کا کام بھی تیز رفتاری سے جاری ہے تاکہ متاثرہ افراد تک فوری امداد پہنچائی جاسکے۔ پاک فوج کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں متاثرہ علاقوں کی مکمل بحالی تک جاری رہیں گی اور اس مشن کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا۔

دوسری جانب مانسہرہ کے علاقے ہلکوٹ نیل بن میں کلاوڈ برسٹ کے نتیجے میں 20 افراد بہہ گئے تھے۔ ریسکیو ٹیموں نے 17 افراد کی لاشیں برآمد کرلی ہیں جبکہ مزید 3 افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ بٹگرام سے بھی ایک لاش نکالی گئی ہے۔

حالیہ بارشوں اور کلاوڈ برسٹ کے باعث مانسہرہ میں ہلاکتوں کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں تاحال تلاش اور بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔

پاک فوج کی امدادی کارروائیاں نہ صرف رابطہ سڑکوں کی بحالی اور راستے کھولنے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں بلکہ متاثرہ افراد تک خوراک اور ضروری سامان کی فراہمی کو بھی یقینی بنا رہی ہیں۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “خیبرپختونخوا: پاک فوج کا ریسکیو و ریلیف آپریشن تیز، 17 لاشیں برآمد، مزید 3 افراد کی تلاش جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!