شاہراہِ نور جہاں پر نوجوان کو ہراساں کرنے والے پولیس اہلکار معطل ایس ایس پی سینٹرل کا ایکشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے شاہراہِ نور جہاں تھانے کے پولیس اہلکاروں کو نوجوان کو ہراساں کرنے کے الزام میں معطل کردیا۔
بلاول بھٹو آج نئی حب کینال منصوبے کا افتتاح کریں گے میئر کراچی

یہ کارروائی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد کی گئی، جس میں نوجوان فائق عبید نے بتایا تھا کہ گزشتہ رات پولیس اہلکاروں نے اسے روک کر ہراساں کیا اور اس کا ہیلمٹ توڑ دیا۔

ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے ایس پی گلبرگ ڈویژن اقبال شیخ کو واقعے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور کسی اہلکار کو اس قسم کی روش اختیار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “شاہراہِ نور جہاں پر نوجوان کو ہراساں کرنے والے پولیس اہلکار معطل ایس ایس پی سینٹرل کا ایکشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!