کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے نئی حب کینال منصوبے کا معائنہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ منصوبے کا باضابطہ افتتاح آج 13 اگست کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔
Tuesday, 12th August 2025
میئر کراچی نے کہا کہ 22 سال بعد کراچی میں پانی کی فراہمی کے شعبے میں یہ پہلا بڑا منصوبہ مکمل ہوا ہے، جو شہر کے لاکھوں باسیوں کو بہتر اور زیادہ پانی کی فراہمی یقینی بنائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہری انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے اور کراچی کی ترقی و خوشحالی کے لیے متعدد منصوبے جاری ہیں۔
مرتضیٰ وہاب کے مطابق یہ منصوبہ نہ صرف پانی کی فراہمی میں نمایاں بہتری لائے گا بلکہ شہر کے مجموعی انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن میں بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پیپلز پارٹی کراچی کو جدید، پائیدار اور بہتر شہر بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لاتی رہے گی۔
