لکی مروت: سرائے نورنگ بازار میں ہونے والے زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد جاں بحق اور 18 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
ٹرمپ کی قومی سلامتی میٹنگ طلب، ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی پر غور
پولیس کے مطابق دھماکا نورنگ تھانے کے قریب ایک رکشے میں ہوا جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
جاں بحق افراد کی لاشیں فوری طور پر سرائے نورنگ اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں 2 ٹریفک پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ واقعے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
Hey there, I was wondering if you took guest posts on tashakurnews.com? If so, how would I go about getting one on your site? If there is a fee, let me know.
Also, if you have any other sites you can get me a post on please list them.
Thanks
Justin