سندھ اسمبلی: گیس لوڈشیڈنگ سمیت متعدد قراردادیں منظور، 12 مئی قرارداد پر گرما گرم بحث، نثار کھوڑو کا واک آؤٹ

کراچی: سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں گیس کی لوڈشیڈنگ سمیت متعدد قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلی گئیں۔

انمول عرف پنکی کو پروٹوکول دینے پر سخت کارروائی کا فیصلہ، اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع

اجلاس کے دوران محکمہ صحت سے متعلق سوالات کے سیشن میں صوبائی وزیر عذرا پیچوہو نے اپوزیشن کے سوالات کے جوابات دیے۔

ایوان میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین ایک صف میں نظر آئے اور اسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔

اجلاس میں نئی سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی خریداری صرف الیکٹرک وہیکل تک محدود کرنے، غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کی مذمت، اور بحریہ ٹاؤن سے متعلق برطانیہ سے واپس آنے والے 190 ملین پاؤنڈز سندھ کے حوالے کرنے کی قراردادیں بھی منظور ہوئیں۔ تاہم چائلڈ لیبر کے معاملے پر ایم کیو ایم کے رکن عامر صدیقی کی تحریک التوا مسترد کردی گئی۔

12 مئی سے متعلق قرارداد پر ایوان میں شدید سیاسی گرما گرمی دیکھنے میں آئی، جس دوران ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی اراکین کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

اسی دوران نثار کھوڑو نے قرارداد پر بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔

سیاسی ہنگامہ آرائی کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

One thought on “سندھ اسمبلی: گیس لوڈشیڈنگ سمیت متعدد قراردادیں منظور، 12 مئی قرارداد پر گرما گرم بحث، نثار کھوڑو کا واک آؤٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!