ڈھاکا ٹیسٹ میں شکست پر شان مسعود کی ذمہ داری قبول، “کسی پر الزام نہیں لگاؤں گا”

ڈھاکا: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 104 رنز سے شکست کے بعد کہا ہے کہ وہ کسی کھلاڑی پر الزام نہیں لگائیں گے اور بطور کپتان پوری ذمہ داری خود لیں گے۔

سندھ اسمبلی: گیس لوڈشیڈنگ سمیت متعدد قراردادیں منظور، 12 مئی قرارداد پر گرما گرم بحث، نثار کھوڑو کا واک آؤٹ

ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں وقفے آنے سے کارکردگی متاثر ہوتی ہے، تاہم ٹیم نے مجموعی طور پر کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ ناہید رانا نے بہترین بولنگ اور پلاننگ کا مظاہرہ کیا جبکہ پاکستان کے سیٹ بیٹرز اگر لمبا کھیلتے تو میچ ڈرا کیا جا سکتا تھا۔

شان مسعود کے مطابق نوجوان کھلاڑی اذان اویس اور عبداللہ فضل نے اچھا کھیل پیش کیا، اور عبداللہ کو ٹریننگ کے دوران چوٹ لگنے کے باوجود اس نے حوصلہ دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کے نجم الحسن شنتو اور مومن الحق کی پارٹنرشپ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی، جبکہ پچ کو انہوں نے ایک اچھی ٹیسٹ وکٹ قرار دیا۔

کپتان پاکستان ٹیم نے کہا کہ شکست پر جذبات ضرور ہوتے ہیں لیکن ٹیم کو بطور یونٹ ذمہ داری لینا ہوگی اور آئندہ میچ میں غلطیوں سے سیکھ کر بہتر کارکردگی دکھانی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!