ایس بی سی اے میں ڈیجیٹل اصلاحات کا آغاز، تعمیراتی اجازت ناموں کی مکمل آٹومیشن کا فیصلہ

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تعمیراتی اجازت ناموں کے نظام میں ڈیجیٹل اصلاحات کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے چاروں کیٹیگریز کی آٹومیشن کے لیے ایک ماہ کی مدت مقرر کر دی ہے۔

سندھ اسمبلی: گیس لوڈشیڈنگ سمیت متعدد قراردادیں منظور، 12 مئی قرارداد پر گرما گرم بحث، نثار کھوڑو کا واک آؤٹ

صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایس بی سی اے تعمیراتی اجازت ناموں کے بیک اینڈ پراسیسز کو مکمل طور پر آٹومیٹ کر رہی ہے تاکہ منظوریوں کا عمل زیادہ شفاف، تیز اور قابل اعتماد بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات کے مطابق جاری ہیں۔

صوبائی وزیر کے مطابق ایس بی سی اے نے اپنا سافٹ ویئر سسٹم سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ (SBOSS) سے منسلک کر دیا ہے جبکہ دونوں نظاموں کے درمیان یوزر ایکسیپٹنس ٹیسٹ پر دستخط ایک اہم سنگ میل ہے۔

نئے ڈیجیٹل نظام میں آن لائن درخواست، ای پیمنٹ، ریئل ٹائم ٹریکنگ اور ایس ایم ایس الرٹس جیسی سہولیات فراہم ہوں گی، جبکہ منفرد ٹریکنگ نمبرز کے ذریعے درخواستوں کی مؤثر نگرانی ممکن ہوگی۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ڈیجیٹل منظوریوں، ای سرٹیفکیشن اور ڈیش بورڈ سسٹم سے شہریوں اور پروفیشنلز کو بڑی سہولت ملے گی جبکہ غیر ضروری تاخیر اور دستی مداخلت کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایس بی سی اے نے ہارڈ ویئر کی خریداری کا عمل ایس پی پی آر اے قواعد کے مطابق شروع کر دیا ہے اور تمام ریجنل دفاتر کو بھی اسی طرز پر آٹومیٹ کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے ایس بی سی اے کی قیادت اور آئی ٹی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ آئی ایف سی کے تعاون سے سندھ میں گرین بلڈنگ کوڈز کے نفاذ پر بھی کام کر رہا ہے۔

One thought on “ایس بی سی اے میں ڈیجیٹل اصلاحات کا آغاز، تعمیراتی اجازت ناموں کی مکمل آٹومیشن کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!