کیماڑی: تھانہ مدینہ کالونی پولیس کی کارروائی، شراب نوشی میں ملوث عادی ملزم گرفتار

کراچی: ضلع کیماڑی میں تھانہ مدینہ کالونی پولیس نے گشت کے دوران محلہ مدینہ کالونی میں ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے شراب نوشی میں ملوث عادی ملزم عبدالباسط خان ولد عبدالشکور کو گرفتار کر لیا۔

کے الیکٹرک کا دھابیجی سب اسٹیشن پر 9 گھنٹے کا شٹ ڈاؤن، شہر میں پانی کی فراہمی 85 ملین گیلن کم ہو جائے گی

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق، پولیس نے سب انسپکٹر رانا حامد علی کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع سے گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے تین عدد شراب کی بوتلیں اور ایک موبائل فون برآمد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق، گرفتار ملزم کا ماضی میں بھی مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے، اور وہ اس سے قبل متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
گرفتار ملزم کے خلاف درج مقدمات درج ذیل ہیں:

  1. ایف آئی آر نمبر 108/2025 دفعہ 9(1)3(b)، تھانہ مدینہ کالونی

  2. ایف آئی آر نمبر 267/2018 دفعہ 6/9-B، تھانہ حیدری

  3. ایف آئی آر نمبر 782/2020 دفعہ 3/4، تھانہ شاہراہ فیصل

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف نیا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!