کراچی کے ضلع وسطی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے معرکۂ حق کے حوالے سے مرکزی اجلاس منعقد کیا گیا، جس کی صدارت جنرل سیکرٹری کراچی ڈویژن رؤف ناگوری نے کی۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل میں “پاکستان زندہ باد معرکۂ حق ریلی”، قومی یکجہتی کا بھرپور اظہار
اجلاس میں سردار خان، شہزاد مجید، توقیر احمد، نیاز خان، حیدر خان سمیت دیگر ذمہ داران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور قومی اتحاد کے عزم کا اظہار کیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ معرکۂ حق کی مناسبت سے مرکزی پروگرام 9 مئی کو سی ویو پر منعقد کیا جائے گا۔
رؤف ناگوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ذمہ داران کا جوش قابل دید ہے اور ہم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ بنیان المرصوص میں بھارت نے جو دیکھا وہ ہماری صلاحیت کا صرف پانچ فیصد تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ معرکۂ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، اور یہ اجلاس اس عزم کا اعادہ ہے کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
اجلاس سے سردار خان، شہزاد مجید اور توقیر احمد نے بھی خطاب کیا اور قومی اتحاد پر زور دیا۔
