کراچی میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے شراب فروش، منشیات فروش، غیر قانونی پارکنگ مافیا اور موٹر سائیکل لفٹرز کو گرفتار کر لیا۔
شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف SBCA کا بڑا کریک ڈاؤن، متعدد عمارتیں مسمار
تھانہ نیو کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش ملزم عمران عرف منا کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے چار بوتل شراب برآمد ہوئی۔ اسی تھانے کی ایک اور کارروائی میں منشیات فروش ملزم غفور کو گرفتار کیا گیا، جس سے 150 گرام چرس اور نقد رقم برآمد ہوئی۔
تھانہ حیدری مارکیٹ پولیس نے غیر قانونی پارکنگ میں ملوث ملزم محمد منصور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ بلال کالونی پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے دو موٹر سائیکل لفٹرز عامر اور مکیش کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔
تھانہ تیموریہ پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالجبار کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 600 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
