ڈسٹرکٹ سینٹرل میں “پاکستان زندہ باد معرکۂ حق ریلی”، قومی یکجہتی کا بھرپور اظہار

کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون میں “معرکۂ حق” کی فتح کی مناسبت سے پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوام، سول سوسائٹی، پولیس افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کا کریک ڈاؤن، شراب و منشیات فروشوں سمیت موٹر سائیکل لفٹرز گرفتار

ریلی کا آغاز ایس ایس پی آفس ڈسٹرکٹ سینٹرل سے ہوا اور واٹر پمپ چورنگی فیڈرل بی ایریا تک نکالی گئی۔ شرکاء نے پاک فوج کی شاندار کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے “پاکستان زندہ باد”، “پاک فوج زندہ باد” اور “سندھ پولیس پائندہ باد” کے نعرے بلند کیے۔

ریلی میں شریک افراد نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور ملک کی سلامتی، امن و استحکام کے لیے عزم کا اظہار کیا۔ شرکاء نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا بھی مظاہرہ کیا۔

منتظمین کے مطابق ریلی کا مقصد قومی اتحاد، حب الوطنی اور سیکیورٹی اداروں کے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔

WhatsApp Image 2026 05 07 at 9.51.16 PM 1 WhatsApp Image 2026 05 07 at 9.51.16 PM WhatsApp Image 2026 05 07 at 9.51.17 PM 1 WhatsApp Image 2026 05 07 at 9.51.17 PM 3 WhatsApp Image 2026 05 07 at 9.51.17 PM

One thought on “ڈسٹرکٹ سینٹرل میں “پاکستان زندہ باد معرکۂ حق ریلی”، قومی یکجہتی کا بھرپور اظہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!