کراچی: شریف آباد پولیس نے ضلع سینٹرل میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو خطرناک ڈکیتوں کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
کیماڑی: تھانہ مدینہ کالونی پولیس کی کارروائی، شراب نوشی میں ملوث عادی ملزم گرفتار
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق، پولیس پارٹی نے معمول کے گشت کے دوران دو مشتبہ موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں ملزمان علی مراد ولد کاظم علی اور فراز ولد جہور خان دائیں ٹانگوں پر گولی لگنے سے زخمی ہو کر گرفتار ہو گئے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد 30 بور پستول، پانچ پانچ گولیاں، موبائل فون، پرس اور نقدی برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ چوری شدہ موٹرسائیکل نمبر KJD-7760 بھی قبضے میں لی گئی، جو تھانہ گلشن اقبال میں دفعہ 381-A کے تحت درج مقدمے میں مطلوب تھی۔
ایس ایس پی کے مطابق، دونوں ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور اس سے قبل بھی متعدد بار جیل جا چکے ہیں۔ دوران تفتیش، انہوں نے شہر بھر میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔
گرفتار زخمی ملزم علی مراد ولد کاظم علی کے خلاف درج مقدمات:
-
FIR نمبر 198/25 — دفعہ 392/397/34، تھانہ شریف آباد
-
FIR نمبر 199/25 — دفعہ 353، تھانہ شریف آباد
-
FIR نمبر 85/24 — دفعہ 392/397/34، تھانہ بلدیہ
-
FIR نمبر 542/24 — دفعہ 23(1)-A، تھانہ عزیز بھٹی
-
FIR نمبر 1096/24 — دفعہ 381-A، تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا
جبکہ ملزم فراز ولد جہور خان کے خلاف درج مقدمات:
-
FIR نمبر 198/25 — دفعہ 392/397/34، تھانہ شریف آباد
-
FIR نمبر 199/25 — دفعہ 353، تھانہ شریف آباد
-
FIR نمبر 1097/24 — دفعہ 24(1)-A، تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا
-
FIR نمبر 1096/24 — دفعہ 381-A، تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا
-
FIR نمبر 85/24 — دفعہ 392/397/34، تھانہ بلدیہ
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
