مخدوش عمارتوں کی نشاندہی میں عوام تعاون کریں، جان بچانا اولین ترجیح ہے: سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران توجہ دلاؤ نوٹسز پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں مخدوش اور خطرناک عمارتوں کی نشاندہی میں عوام اور منتخب نمائندے بھرپور تعاون کریں تاکہ قیمتی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’جان بچ جائے گی تو وہ خود بھی چھت بنا لیں گے، حکومت بھی ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔‘‘

تاجکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف کا راولپنڈی میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

انہوں نے انکشاف کیا کہ مون سون سے قبل نالوں کی صفائی کا عمل ستمبر 2025 کے آخر سے روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے، جسے کے ایم سی اور ٹاؤن انتظامیہ انجام دے رہی ہے۔

ایم پی اے ساجد سومرو کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں، جس میں لیاری کے علاقوں بغدادی اور کھڈا مارکیٹ میں عمارتوں کے گرنے کے سانحے کا ذکر کیا گیا، صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ یہ سانحہ نہایت افسوسناک ہے، جس میں 27 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ صرف ایک ڈی جی کی معطلی نہیں ہوئی بلکہ 11 افسران کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئیں، انہیں جیل بھیجا گیا، اور اب وہ ضمانت پر ہیں۔ ان افسران کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

سعید غنی نے بتایا کہ عمارت 1980 میں غیر قانونی طور پر تعمیر ہوئی تھی اور اسے پہلے ہی نوٹسز جاری کیے جا چکے تھے۔ اس عمارت میں 45 خاندان رہائش پذیر تھے، جنہیں حادثے کے بعد کمیونٹی سینٹرز، ہالز، مارکیز اور ہوٹلوں میں منتقل کرنے کی پیش کش کی گئی، تاہم متاثرین نے رشتہ داروں کے ہاں قیام کو ترجیح دی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا تھا، جس میں اب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر اضافہ کیا جا رہا ہے، جبکہ زخمیوں کو بھی مالی امداد دی جائے گی۔

سعید غنی نے مزید بتایا کہ اب تک سندھ بھر میں 87 خطرناک عمارتیں خالی کرائی جا چکی ہیں، جن میں سے 66 کراچی کے ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں واقع ہیں۔ ان عمارتوں سے 325 خاندان متاثر ہوئے ہیں۔ ان کے لیے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پالیسی پر کام ہو رہا ہے، اور فوری طور پر بے گھر خاندانوں کو تین ماہ کا کرایہ ادا کیا جا رہا ہے۔

شاہ فیصل کالونی میں نالوں کی صفائی سے متعلق خاتون رکن اسمبلی کے نکتہ اعتراض پر سعید غنی نے وضاحت کی کہ متعلقہ نالوں کی صفائی کی ذمہ داری شاہ فیصل ٹاؤن کی تھی، لیکن تاخیر کی وجہ سے اب کے ایم سی اس پر کام کر رہی ہے، اور 6 نالوں کی صفائی کا عمل دن رات جاری ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “مخدوش عمارتوں کی نشاندہی میں عوام تعاون کریں، جان بچانا اولین ترجیح ہے: سعید غنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!