راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) تاجکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف اور نائب اوّل وزیرِ دفاع میجر جنرل سید زادہ بابو جان عبدالقادر نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔
آل کراچی جیولرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ایڈیشنل آئی جی کراچی سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق معزز مہمان نے اپنے دورے کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور مشترکہ اسٹریٹیجک مفادات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے مابین گہرے برادرانہ اور دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ اس موقع پر دو طرفہ دفاعی تعاون کے فروغ اور اس کی نئی جہتوں پر بھی غور کیا گیا۔
میجر جنرل سید زادہ بابو جان عبدالقادر نے پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

