ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی زیر صدارت ایپیکس کمیٹی اجلاس، چہلم و یومِ آزادی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم کی زیر صدارت ایپیکس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پولیس، حساس اداروں اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع وسطی میں مجموعی سیکیورٹی صورتحال، چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر انتظامات، اور دیگر اہم اُمور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

مخدوش عمارتوں کی نشاندہی میں عوام تعاون کریں، جان بچانا اولین ترجیح ہے: سعید غنی

ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ چہلم کے موقع پر فول پروف اور انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ انہوں نے پولیس کو ضلع بھر میں قائم غیر قانونی رکاوٹیں فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیا تاکہ شہریوں کی نقل و حرکت متاثر نہ ہو۔

انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ یومِ آزادی 14 اگست بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے، اور اس سلسلے میں قومی پرچم کشائی، چراغاں اور تقریبات کے لیے مشترکہ منصوبہ بندی کی جائے۔

اجلاس میں اسمگل شدہ اشیاء کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کے لیے فوری اقدامات کی بھی ہدایت جاری کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے اعلان کیا کہ ضلع وسطی میں قائم غیر قانونی پیٹرول پمپس اور چنگ چی رکشاؤں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

اجلاس میں سیکیورٹی اداروں، قانون نافذ کرنے والے محکموں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مؤثر رابطہ اور اشتراک پر زور دیا گیا تاکہ ضلع وسطی میں امن و امان اور شہری سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

WhatsApp Image 2025 07 25 at 6.51.00 PM

WhatsApp Image 2025 07 25 at 6.51.00 PM 2

One thought on “ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی زیر صدارت ایپیکس کمیٹی اجلاس، چہلم و یومِ آزادی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!