ڈیفنس میں 5 کروڑ کی چوری گھریلو ملازمہ شہناز بی بی کی ضمانت کی درخواست مسترد

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ڈیفنس کے ایک بنگلے سے 5 کروڑ روپے چوری کرنے کے مقدمے میں گرفتار گھریلو ملازمہ شہناز بی بی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔
ترکیہ کردوں سے مذاکرات کے دوران غار میں میتھین گیس سے 8 ترک فوجی شہید 11 متاثر

تشکر نیوز کے مطابق دوران سماعت مدعی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ شہناز اور اس کے بیٹے آصف نے منصوبہ بندی کے تحت چوری کی، جبکہ گرفتار شریک ملزم حماد نے خود تسلیم کیا کہ وہ شہناز بی بی کا ملازم ہے۔ وکیل نے مزید کہا کہ حماد کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکل بھی شہناز کی ملکیت ہے، جو اس کیس میں ایک اور مضبوط شہادت ہے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس نوعیت کے واقعات سے گھریلو ملازمین پر اعتماد متاثر ہوتا ہے، لہٰذا ملزمہ کسی رعایت کی مستحق نہیں۔ دلائل کے بعد عدالت نے ملزمہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

واضح رہے کہ ملزمہ شہناز بی بی کو گزشتہ ماہ ڈیفنس فیز 5 کے بنگلے سے 5 کروڑ روپے کی مبینہ چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ 2013 سے اس گھر میں ملازمت کر رہی تھی اور 12 سال کے دوران مرحلہ وار یہ رقم چوری کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے چوری شدہ رقم سے سکھر میں 50 لاکھ روپے کا فلیٹ، پنجاب میں 36 لاکھ مالیت کے دو پلاٹ، ایک کروڑ کی گاڑیاں اور 70 لاکھ مالیت کی دکانیں خریدیں۔ پولیس نے شہناز بی بی سے 46 لاکھ روپے نقدی، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد کر کے فلیٹ و دکانیں سیل کر دی ہیں۔

کلفٹن تھانے میں 16 جون کو مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں ملزمہ اور اس کے بیٹے آصف سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “ڈیفنس میں 5 کروڑ کی چوری گھریلو ملازمہ شہناز بی بی کی ضمانت کی درخواست مسترد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!