ترکیہ کردوں سے مذاکرات کے دوران غار میں میتھین گیس سے 8 ترک فوجی شہید 11 متاثر

ترکیہ کے جنوب مشرقی سرحدی علاقے میں غار کے اندر میتھین گیس کے اخراج سے ترک فوج کے 8 اہلکار شہید اور 11 شدید متاثر ہو گئے۔ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب حکومت کرد باغیوں کے ساتھ دہائیوں پر محیط تنازع کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں مصروف ہے۔
اسپیکر کو گھر کے بڑے جیسے اختیارات حاصل ہیں آئین سب کو یکجا کرتا ہے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ترک فوجی یہ کارروائی مئی 2022 میں کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے ہاتھوں مارے گئے ایک فوجی کی باقیات تلاش کرنے کے دوران انجام دے رہے تھے۔ لاش اس وقت بازیاب نہیں کی جا سکی تھی۔ ترکی کی وزارت دفاع کے مطابق ایک غار میں تلاش کے دوران میتھین گیس کا اخراج ہوا، جس کے نتیجے میں پہلے پانچ فوجی شہید ہوئے، بعد ازاں مزید تین جوان گیس سے متاثر ہو کر جامِ شہادت نوش کر گئے۔ یوں کل شہداء کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

وزارت نے بتایا کہ یہ غار ماضی میں ’ہسپتال‘ کے طور پر استعمال ہوتی رہی ہے۔ میتھین گیس کی موجودگی کی وجہ کا تعین تاحال نہیں ہو سکا۔ واقعے میں متاثرہ 11 اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب ترکیہ کی حکومت اور جیل میں قید PKK کے بانی عبداللہ اوجالان کے درمیان رابطوں کے ایک نئے مرحلے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ پرو-کرد ڈی ای ایم پارٹی کے ایک وفد نے حال ہی میں اوجالان سے جیل میں ملاقات بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ PKK نے 1984 سے ترکی کے خلاف مسلح تحریک شروع کی، جس کے نتیجے میں اب تک 40 ہزار سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ حالیہ برسوں میں پی کے کے کی جانب سے لڑائی ختم کرنے کے اشارے ملے ہیں، جس کے جواب میں ترکی مذاکراتی عمل میں سنجیدگی دکھا رہا ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “ترکیہ کردوں سے مذاکرات کے دوران غار میں میتھین گیس سے 8 ترک فوجی شہید 11 متاثر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!