بارشوں کے دوران عماراتی حادثات کی روک تھام: ایس بی سی اے نے سندھ بھر میں "رین ایمرجنسی سینٹرز” قائم کر دیے

کراچی (27 جون) — بارشوں کے دوران ممکنہ عماراتی حادثات سے نمٹنے کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کراچی ہیڈ کوارٹر سمیت سندھ کے تمام علاقائی دفاتر میں "رین ایمرجنسی سینٹرز” قائم کر دیے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل محمد اسحاق کھوڑو کی ہدایت پر یہ مراکز 24 گھنٹے تین شفٹوں میں متحرک رہیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری ردعمل دیا جا سکے۔

فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، برائے مہربانی فوج کو سیاست سے دور رکھا جائے: ڈی جی آئی ایس پی آر

ایس بی سی اے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق، ماہر انجینئرز پر مشتمل سروے کمیٹی نے کراچی میں 588 اور سندھ کے دیگر ریجنز میں 152 عمارتوں کو شدید خطرناک قرار دے کر ناقابل رہائش اور ناقابل استعمال قرار دیا ہے۔

ان عمارتوں کے مکینوں کو ایک بار پھر فوری طور پر خالی کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ایس بی سی اے نے ان مقامات پر بینرز، لاؤڈ اسپیکر اعلانات اور آگاہی مہم شروع کی ہے تاکہ عوام کو ممکنہ خطرات سے بروقت آگاہ کیا جا سکے۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ بارش کے دوران ان خستہ حال عمارتوں میں پانی کے رساؤ سے بنیادیں مزید کمزور ہو سکتی ہیں، اور شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے خدشات بھی موجود ہیں۔ قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے فوری انخلاء نہایت ضروری ہے۔

ایس بی سی اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دورانِ بارش کسی بھی عماراتی حادثے، خستہ حال یا مشتبہ عمارتوں کی فوری اطلاع درج ذیل نمبروں پر دیں:
کراچی: 99230939، 99232355
ای میل: www.sbca@sbca.gos.pk
حیدرآباد ریجن: 0229200217

60 / 100 SEO Score

2 thoughts on “بارشوں کے دوران عماراتی حادثات کی روک تھام: ایس بی سی اے نے سندھ بھر میں "رین ایمرجنسی سینٹرز” قائم کر دیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!