فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، برائے مہربانی فوج کو سیاست سے دور رکھا جائے: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (ویب ڈیسک) — پاک فوج کے ترجمان اور شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ فوج کا کسی سیاسی جماعت یا سیاسی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے پس پردہ مذاکرات کی خبروں میں کوئی صداقت ہے۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا آسٹریلیا کا اہم دورہ، دفاعی و سلامتی تعاون کو فروغ دینے پر زور

بی بی سی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ "برائے مہربانی فوج کو سیاست میں ملوث نہ کریں۔ فوج صرف ریاست کی نمائندہ ہے اور آئین کے دائرے میں رہ کر اپنا کردار ادا کرتی ہے۔”

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ "ہم ہمیشہ اس موقف پر قائم رہے ہیں کہ سیاستدانوں کو اپنے معاملات خود حل کرنے چاہئیں، فوج کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں۔”

انہوں نے کہا کہ "بغیر کسی ثبوت کے افواہوں کو ہوا دینا نقصان دہ عمل ہے، ایسی افواہوں سے اجتناب کیا جائے۔ عوام اور میڈیا سے درخواست ہے کہ فوج کو اپنی سیاست سے دور رکھیں۔”

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فوج نے ہمیشہ سیاسی حکومتوں کے آئینی احکامات پر عمل کیا ہے، چاہے وہ وفاقی سطح پر ہوں یا صوبائی سطح پر، "کے پی اور بلوچستان میں فوج کی تعیناتی بھی صوبائی حکومتوں کے فیصلوں کے تحت کی گئی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "فوج صرف ایک دفاعی ادارہ نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لیے بھی ہر وقت تیار ہے۔ چاہے وہ پولیو مہم میں مدد ہو یا قدرتی آفات میں ریسکیو کا کام، فوج ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔”

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوششیں ملک اور ادارے کے مفاد میں نہیں ہیں۔ "ہم تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوج کو سیاست سے دور رکھیں تاکہ ملک میں استحکام اور یکجہتی کو فروغ دیا جا سکے۔”

58 / 100 SEO Score

One thought on “فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، برائے مہربانی فوج کو سیاست سے دور رکھا جائے: ڈی جی آئی ایس پی آر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!