جدید میری ٹائم چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نئی جنگی حکمت عملی ضروری ہے، ایڈمرل نوید اشرف کا نیوی وار کالج میں خطاب

لاہور: چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا اور 54ویں پاکستان نیوی اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔

ڈیجیٹل اسپیس میں خواتین کو بااختیار بنانے پر ویمن میڈیا سینٹر کا مکالمہ، ماہرین کا چیک اینڈ بیلنس کے فقدان پر اظہارِ تشویش

ایڈمرل نوید اشرف نے کورس میں شریک افسران کی پیشہ ورانہ کاوشوں کو سراہا اور ان پر زور دیا کہ وہ بدلتے ہوئے سیکیورٹی حالات کو سمجھنے اور ان سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے خود کو علمی، فکری اور تکنیکی اعتبار سے تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور کی جنگیں صرف روایتی میدانوں تک محدود نہیں رہیں، بلکہ اب دشمن کے طریقۂ واردات بھی تبدیل ہو چکے ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے دفاعی حکمت عملی میں بنیادی تبدیلیاں ناگزیر ہو چکی ہیں۔

نیول چیف نے کہا کہ بحرِ ہند کا خطہ مسلسل تغیر پذیر اور غیر مستحکم ہے، جہاں جغرافیائی صف بندیاں اور طاقت کی نئی کشمکش خطے کے امن پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ انہوں نے ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ 12 روزہ جنگ اور پاک-بھارت کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں پاکستان کے لیے سمندری حدود کی سیکیورٹی پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو چکی ہے۔

ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاکستان نیوی کو ایسے افسران کی ضرورت ہے جو نہ صرف جنگی مہارتوں کے حامل ہوں بلکہ تجزیاتی صلاحیت، تخلیقی سوچ اور قائدانہ صفات سے بھی آراستہ ہوں۔ انہوں نے شرکاء کو تلقین کی کہ وہ مستقبل کی تعیناتیوں میں اصول پسندی اور پیشہ ورانہ دیانت کو اپنا شعار بنائیں۔

خطاب کے اختتام پر نیول چیف نے کورس مکمل کرنے والے افسران کو مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “جدید میری ٹائم چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نئی جنگی حکمت عملی ضروری ہے، ایڈمرل نوید اشرف کا نیوی وار کالج میں خطاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!