ڈیجیٹل اسپیس میں خواتین کو بااختیار بنانے پر ویمن میڈیا سینٹر کا مکالمہ، ماہرین کا چیک اینڈ بیلنس کے فقدان پر اظہارِ تشویش

کراچی : ویمن میڈیا سینٹر (WMC) کے زیر اہتمام ایک روزہ ڈائیلاگ بعنوان "ویمن اِن ڈیجیٹل اسپیسز: شیپنگ میڈیا، پالیٹکس اینڈ ڈیموکریسی” کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحافت، انسانی حقوق اور میڈیا کے مختلف شعبوں سے وابستہ ماہرین، صحافیوں اور طالبات نے شرکت کی۔

سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

تقریب کا افتتاح ویمن میڈیا سینٹر کی بانی و سی ای او فوزیہ شاہین نے کیا، جنہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا خواتین کے لیے ایک انقلابی پلیٹ فارم بن کر ابھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں خواتین کو اپنی آواز بلند کرنے کا موقع ملا، وہیں آن لائن ہراسانی، سائبر دھونس اور تھریٹ جیسے چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔

سینئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا میں چونکہ کوئی چیک اینڈ بیلنس موجود نہیں، اس لیے خواتین کو اس کا فاسٹ ڈیمیج بھی جھیلنا پڑتا ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ سوسائٹی میں مردوں اور خواتین کے ساتھ سلوک میں واضح فرق ہے، جو ڈیجیٹل اسپیس میں مزید نمایاں ہو جاتا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان نے کہا کہ ہماری سوسائٹی کسی بھی تبدیلی کو خوشدلی سے قبول نہیں کرتی، خواتین کی صلاحیتیں ابھر کر سامنے آئیں تو اسے برداشت کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے ڈیجیٹل میڈیا پر ادارتی نگران نظام نہ ہونے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

سدرہ ڈار، رپورٹر وائس آف امریکہ، نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا نے خواتین کو آواز دی ہے، مگر بدقسمتی سے خواتین کے خلاف مخصوص ذہنیت اور آن لائن کمپینز ان کے راستے کی رکاوٹ ہیں۔

ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ قرۃ العین نے کہا کہ جب بھی خواتین کی بات آتی ہے، ان کی کارکردگی کو ان کے ظاہری پہلوؤں سے جوڑ کر دیکھا جاتا ہے، جو ایک غیر منصفانہ رویہ ہے۔ انہوں نے "عورت مارچ” کو خواتین کے حقوق کی جدوجہد میں سنگِ میل قرار دیا۔

نشست میں معروف صحافیوں شاہین عتیق، شازیہ حسن، شہر بانو، منزہ سہام، ماریہ اسماعیل اور طلبہ نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اختتام پر فائن آرٹ کمیٹی کے سربراہ فرخ تنویر شہاب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ایسے مکالموں کے تسلسل پر زور دیا۔

One thought on “ڈیجیٹل اسپیس میں خواتین کو بااختیار بنانے پر ویمن میڈیا سینٹر کا مکالمہ، ماہرین کا چیک اینڈ بیلنس کے فقدان پر اظہارِ تشویش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!