واشنگٹن/دی ہیگ (مانیٹرنگ ڈیسک) — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران پر حالیہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر دیا۔ نیٹو سربراہی اجلاس کے لیے دی ہیگ روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ "اسرائیل نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کرنے کے فوراً بعد ایران پر بمباری شروع کر دی، یہ ناقابل قبول ہے۔”
ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن پولیس کی کامیاب کارروائی، گٹکا ماوا فروش گرفتار، مضرِ صحت اشیاء برآمد
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "میں ایران سے خوش نہیں ہوں، لیکن اسرائیل سے شدید ناراض ہوں۔” انہوں نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ "اپنے پائلٹس کو فوراً واپس بلاؤ، ایران پر بمباری جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی ہوگی۔”
ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ "ایران کی جوہری صلاحیت اب ختم ہو چکی ہے،” تاہم اس بیان کی مزید تفصیل نہیں دی۔ امریکی صدر نے دونوں ممالک سے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کرنے پر زور دیا۔
واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل ہی امریکی صدر نے قطر میں العدید فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کے بعد اعلان کیا تھا کہ ایران اور اسرائیل جنگ بندی پر متفق ہو چکے ہیں۔ تاہم تازہ الزامات کے بعد جنگ بندی کی کامیابی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
