کراچی: سی آئی اے اور ایس آئی یو پولیس کی بڑی کارروائی، پولیس اہلکار کو لوٹنے اور زخمی کرنے والے دو خطرناک ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سی آئی اے اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دو خطرناک اور عادی جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان نے دو ہفتے قبل کلفٹن روڈ پر ایکسائز پولیس کے اہلکار ذیشان کو لوٹنے کے بعد گولی مار کر زخمی کیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا الزام: اسرائیل اور ایران جنگ بندی کی خلاف ورزی کے مرتکب

ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن کے مطابق واردات 12 جون کو پیش آئی تھی، جب ملزمان نے پولیس اہلکار سے قیمتی موبائل فون اور 25 ہزار روپے نقدی چھین لی اور فرار ہونے سے قبل پیٹ میں گولی مار دی۔

پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر ملزمان کا سراغ لگایا اور کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان سے دو پستول، لوٹے گئے دو آئی فون، تین دیگر موبائل فونز اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی شعیب میمن کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت سجاد ولی عرف بلوچ اور ریحان کے ناموں سے ہوئی ہے اور دونوں ملزمان کراچی کے پوش علاقوں جیکسن، بوٹ بیسن، کلفٹن، ساحل اور درخشاں میں لوٹ مار کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

مزید تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ یہ ملزمان کار سوار فیملیز کو بھی لوٹ مار کا نشانہ بناتے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے مزید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے۔

WhatsApp Image 2025 06 24 at 6.35.38 PM

60 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!